نجی حج آپریٹرز کی بکنگ سے انکار، وزارت مذہبی امور کا نوٹس

6

 وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بعض نجی حج کمپنیوں کی جانب سے عازمین کی بکنگ سے انکار کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بیان میں کہا کہ متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بعض نجی ٹور آپریٹرز پر الزام ہے کہ وہ حج پورٹل پر نشستیں دستیاب ہونے کے باوجود کوٹے مکمل ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ اگر کوئی آپریٹر دستیاب گنجائش کے باوجود بکنگ سے انکار کرے تو باقاعدہ شکایت درج کرائیں۔

شکایات پاک حج ایپ کے ’’Inquiry‘‘ آپشن کے ذریعے یا وزارت کے سیکشن آفیسر مانیٹرنگ کو ای میل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نجی حج اسکیم کے تحت شفاف بکنگ یقینی بنانا اور عازمین کے مفادات کا تحفظ وزارت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں