نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

3

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور حالیہ علاقائی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں