نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

9

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امورسمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے استنبول میں مکہ ڈیفنس الائنس کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں