وزیرآباد میں نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

4

پنجاب فلڈ وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق نالہ پلکھو میں پانی کا بہاؤ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر محکمہ آبپاشی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل چوکنا رہیں، پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں