وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

11

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان وزیر داخلہ کے تہران کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں