پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم نے انٹرنیشنل مقابلے میں آسٹریلین حریف کو شکست دے دی۔بنکاک کے لمپینی اسٹیڈیم میں فیئر ٹیکس فیئر پروموشن کے تحت کھیلے گئے میچ میں انیتا نے آسٹریلیا کی یوئن ہا کو کو چاروں شانے چت کردیا اور انہیں متفقہ طور پر میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی فائٹر نے بینڈ وڈتھ فائٹ کے تینوں راؤنڈز میں اپنے حریف کو شکست دی اور ان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کے ذریعے سب کو ان کے اس کارنامے کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انیتا اس مشہور اسٹیڈیم میں فائٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد ایم ایم اے فائٹر ہیں۔اس کے بعد انیتا نے خود بھی اپنی فتح سے متعلق اپ ڈیٹ کی اور ساتھ میں میچ کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔
https://twitter.com/i/status/1535984829723860992