بچوں کے سامنے ماں کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ

بچوں کے سامنے ماں کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ

مظفرگڑھ کے علاقے بٹی بھٹیاں میں ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے والدہ کو مبینہ طور  پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے بیوی کو  بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بیایا اور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --