وزیر مذہبی امور کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی عرب سے اظہارِ تشکر

4

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے مدینہ کی کورٹ آف اپیلز کے چیف جج شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن بن محمد القاسم سے ملاقات کی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات اور مذہبی امور میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار محمد یوسف نے حجاج کو سہولت فراہم کرنے میں سعودی حکام کے تعاون کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔شیخ عبدالمحسن القاسم نے وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم کیا اور پاکستان حج مشن کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں