اٹلی کا آئندہ تین برسوں کیلئے دس ہزارپانچ سوپاکستانی کارکنوں کاخصوصی کوٹہ مختص

5

اٹلی نے آئندہ تین برسوں کیلئے دس ہزارپانچ سوپاکستانی کارکنوں کاخصوصی کوٹہ مختص کیا ہے۔یہ اعلان پاکستان میں اٹلی کی سبکدوش ہونے والی سفیرمیری لیناآرمیلن نے اطالوی قومی دن اور یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اٹلی نے تعلیمی سال دوہزارپچیس ۔چھبیس کے تعلیمی سال کے لئے پاکستانی طالب علموں کو بتیس سوویزے جاری کئے جودونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں