گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کے امن پسند مؤقف کا اعادہ، ایران کا مثبت کردار پر اظہارِ تشکر

4

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اس کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے حالیہ علاقائی جنگ کے دوران پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو ایک بار پھر سراہا اور اس پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے ایران کے تعاون سے صوبے میں اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے تجارتی اور پارلیمانی وفود کے ایران کے باہمی دوروں اور تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران کے درمیان تیل اور دیگر اشیاء کی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے راستے میں اسرائیل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور علاقائی امن کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں