سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل اور میں ملک میں دہشتگرد کارروائیوں میں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --