صدرمملکت کا سمندری ماحولیاتی نظام کےتحفظ کے عزم کااعادہ

صدرمملکت کا سمندری ماحولیاتی نظام کےتحفظ کے عزم کااعادہ

صدر آصف علی زرداری نے بحری ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور ساحلی علاقوں کو موسمیاتی تبدیلی اور سمندری آلودگی جیسے سخت مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تجدید کی ہے۔

آج بحری امور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بحری امور کا شعبہ عالمی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو اقتصادی ترقی، روز گار کے مواقع پیدا کرنے، عالمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔صدر نے سمندری تحفظ کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تاکہ جہاز رانی کیلئے مزید مؤثر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --