لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں الیکشن کمیشن ہے، لطیف کھوسہ

لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں الیکشن کمیشن ہے، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے اراکین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرکے انہیں کڑی سزا دینی چاہیے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پارلیمان کو بلڈوز کرنے کے بعد اب یہ عدلیہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے انحراف پر مولانا فضل الرحمان کی جو پذیرائی ہوئی ہے، اس کے بعد وہ اس قانون سازی میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ترامیم ہر چیز میں ہوتی رہی ہیں لیکن اس وقت بچے بچے کو پتہ ہے کہ یہ جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سارے اختیارات آئینی عدالت کو دے کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس کا تین سال تک چیف جسٹس بنانا چاہتے ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں کسی کی ایکسٹینشن کا معاملہ ہوتو ملک میں ایسی ہی ہیجانی کیفیت پیدا کردی جاتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق پالیسی وہی ہوگی جو بانی پی ٹی آئی نے کہی۔

-- مزید آگے پہنچایے --