سیاست میں تشدد کا کسی بھی حال میں کوئی جواز نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی

سیاست میں تشدد کا کسی بھی حال میں کوئی جواز نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام میں بات چیت اور مشاورت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مذاکرات کا سیاسی راستہ اختیار کرتے تو انہیں جمہوریت کی قدر معلوم ہوتی۔

وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ بیرونی ممالک سے احسان جتانے کے بجائے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئیں جیسا کہ گزشتہ روز ان کی لیک ہونے والی آڈیو میں ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا کسی بھی حال میں کوئی جواز نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارت سرینگر میں جی 20 سربراہی اجلاس منعقد کر رہا ہے تاکہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا جھانسہ دیا جا سکے جہاں اس کے فوجی معصوم لوگوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ منگل کو باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے تاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --