سعودی عرب سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو

سعودی عرب سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سعودی عرب سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

وہ سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --