وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سیلکٹرز کی سرپرستی سے محروم ہوچکے ہیں اب وہ اور انکے ساتھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں جنکی باتوں کو اہمیت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہاڑ پور بار ایسوسی ایشن کو چیک کی فراہمی کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، تحصیل ناظم پہاڑ پور مخدوم زادہ سید الطاف حسین شاہ،پہاڑ بور بار کے صدر نزر نیازی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری ملک زمان روڈی خیل ایڈوکیٹ، مسلم لیگ کے مرکزی رہنما معروف قانون دان ریحان ملک ایڈوکیٹ ، پی پی پی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، پہاڑ پور کی معروف سماجی سیاسی شخصیت ندیم عباس ایڈوکیٹ اور دیگر سینیئر وکلا بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر مملکت نے آٹھ لاکھ روپے کا چیک صدر پہاڑ پور بار نزد نیازی جنرل سیکرٹری ملک زمان ایڈوکیٹ کے حوالے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی اور افغان وزرا خارجہ کی وزیر خارجہ ,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ پاکستان کے ثمرات اس خطہ کی معاشی ترقی کی صورت میں سامنے آئیں گے، بلاول بھٹو زرداری کے شنگھائی کانفرنس کے موقع پر انڈین میڈیا اور تحریک انصاف ایک ہی منشور پر کام کررہے ہیں پکستان دشمنی میں انڈیا اور تحریک انصاف کا کردار افسوسناک ہے، چینی صدر کی پاکستان آمد پر عمران خان نے دھرنا دیا اور آج چینی وزیر خارجہ کی آمد پر احتجاجی ویکجہتی جسٹس ریلی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی ہوگی، عدلیہ کا کام شفاف اور تیز انصاف کی فراہمی، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی اور سیاستدانوں کا کام افہام و تفہیم سے مذاکرات کے زریعے مسائل کا حل نکالنا اور فورسز کا کام ملکی دفاع ہیپہاڑ پور میں گومل یونیورسٹی کا سب کیمپس یہاں کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے جس کو قائم کرنے میں کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ یہاں کے وکلا اور تحصیل ناظم اور سیاسی قیادت گومل یونیورسٹی کے پہاڑپور کیمپس کے لیئے وفد بنائیں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملیں ۔ پشاور اور اسلام آباد میں آپکے ساتھ میرا بھرپور تعاون ہوگاسی پیک نے اس خطہ کو ترقی سے روشناس کرایا۔ تحصیل پنیالہ میں نادرا کا دفتر قائم کرنے کی کوشش کرینگے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر بھی قائم کیا جارہا ہے ۔
بی آئی ایس پی کی قسط کو نوہزار کردیا گیا ہے، ڈیرہ میں ڈیڑھ لاکھ بینیفشری ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک پائلیٹ پروگرام میں شامل کیا ہے جس کے تحت مستحقین کو اختیار دیا جارہا ہے کہ وہ ریٹیلر سے پیسے نکلوانا چاہتے ہیں یا براہ راست اپنے بنک اکانٹ میں ۔ پائلٹ پراجیکٹ میں دو بنک شامل کیئے گئے ہیں اسکی تکمیل کے بعد اسٹیٹ بینک سے منسلک تمام بنکوں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں سیاسی الزام تراشی کے بجائے ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی کے لیئے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں اور اتحاد کی دعوت دیتا ہوں ادھا وقت ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان سے منتقل ہونے والے دفاتر کی منتقلی میں لگتا ہے اور آدھا وقت نئے منصوبوں میں لگتا ہے۔ عشروں سے قائم پی آئی اے۔ اے پی پی۔ پی ٹی وی۔ نیشنل بنک زونل دفاتر یہاں سے ختم کیئے گئے متعدد ہم نے بحال کیئے ہیں ۔نیشنل بنک کے ڈیرہ اسماعیل خان زونل دفتر کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال کی ڈیزائننگ میں واپڈا مسائل کے حل میں مصروف ہے تاہم اسکا جلد افتتاح ہماری ترجیحات میں شامل ہیڈیرہ اسماعیل خان کا پانی دوسرے صوبے استعمال کررہے ہیں سب سے سستی بجلی خیبرپختونخوا پیدا کررہا ہے مگر بجلی ہمیں مہنگی ملتی ہے۔
ہمارے پاس ائل ریفائنری نہیں ہے ہمارے صوبہ سے گیس نکل رہی ہے آئین میں واضح لکھا ہے کہ اسی علاقہ کو گیس فراہم کی جائے مگر ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے ڈیرہ ائیرپورٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں احمد کنڈی نے بات کی میں نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات خواجہ سعد رفیق سے اسی حوالہ سے کی۔ ملک میں دوائی رپورٹ بنائے جارہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں اب دومقامات زیر غور ہیں کہ ائیر پورٹ شورکوٹ پر ہو یا یارک کے قریب بنایا جائے انہوں نے کہا کہ وکلا معاشرے کی اصلاح میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور معاشرہ کی کریم ہوتے ہیں پہاڑپور بار کا مقدمہ میں اسلام آباد میں ہرفورم پر لڑونگا۔ ہم بلاامتیاز علاقائی ترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم پہاڑ پور مخدوم زادہ سید الطاف حسین شاہ نے کہا کہ پہاڑ بور بار کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں یہاں کے باسیوں نے پی پی پی کے ٹکٹ پر ہم پر اعتماد کیا جس پر ہم انکے اور عوام کے مشکور ہیں اور یہاں کے باسیوں اور وکلا کے مسائل عملا حل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پہاڑپور کی جانب سے ہرممکن تعاون کرینگے۔ نذر نیازی ایڈوکیٹ ۔صدر پہاڑ بور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ دوہزار پانچ میں پہاڑپور میں عدالتوں نے کام شروع کیا۔ یہاں وکلا اور ججز کو ابتدا میں مشکلات تھیں اور پہاڑ پور بار انکے حل میں متحرک رہے ۔ فنڈز کی فراہمی کے لیئے وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی اور تحصیل میئر مخدوم زادہ سید الطاف شاہ کی کوششوں سے ہمیں آٹھ لاکھ کی گرانٹ ملی جس پر میں اپنے وکلا اور انکا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ بار میں وکلا اور سائلین کے بیٹھنے کی جگہ کا مسئلہ ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات ہیں پہاڑ پور فیڈر سے پہاڑ پور بارکمپلیکس کو منسلک کیا جائے ۔ کانفرنس روم کی تزئین و آرائش کی بھی ضرورت ہے ۔ فیصل کریم کنڈی پہلے وفاقی وزیر اور سیاسی راہنما ہیں جو یہاں تشریف لائے ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما معروف قانون دان ریحان ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی نظریں فیصل کریم کنڈی پر مرکوز ہیں وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی محرومیوں کے خاتمہ میں ان سے امیدیں ہیں جس طرح سی آر بی سی کی مرمت کے کام کا انہوں نے آغاز کرایا اسی طرح دیگر مسائل بھی حل کرائیں گے میں یہاں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے نمائندہ کی حیثیت سے موجود ہوں اور تحصیل بار پہاڑپور کے مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کرینگے ۔ ڈیرہ کے لیئے فیصل کریم کنڈی کریم کنڈی کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔