وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے نیپالی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی اہم تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیز ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی –