مُلک میں لاقانونیت عروج پر. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد کے سابق ایم ایس ڈاکٹر حسن کے دو بچوں کو صبح سویرے سکول جاتے ہوئے یے گن پوائنٹ پر گاڑی سے نکال کر اغوا کر لیا گیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس رحیم یار خان (جس کے اندر رحیم یار خان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی تمام تنظیمیں شامل ہیں) نے حکومت کو 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ اگر 12 گھنٹے کے اندر بچوں کو بازیاب نہ کروایا گیا تو شیخ زائد ہسپتال رحیم یارخان میں ایمرجنسی سروس کے علاؤہ تمام سروسز بند کردی جائیں گی۔
پی ایم اے ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر حسن ، انکی فیملی اور گرینڈ ہیلتھ الائنس رحیم یار خان کے ساتھ اس مُشکل کی گھڑی میں ڈٹ کے کھڑی ہے اور اگر گرینڈ ہیلتھ الائنس رحیم یار خان نے کال دی تو پی ایم اے ڈیرہ غازی خان اس میں بھرپور شرکت کرے گی اور اپنی کمیونٹی کے حقوق کے لیے ہر حد تک جائے گی ۔