اٹلی کے شہر پیازا دیلا پاچے، ٹرنی میں دو اپریل کو تمام مذاہب اور بالخصوص یوکرائنی کمیونٹی کی موجودگی میں یوم امن منایا گیا، اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی بھی بھرپور شرکت کی جس کی قیادت ممبر ایڈوائزری کونسل ٹرنی نصیر احمد کر رہے تھے، تقریب میں ٹرنی کے میئر لینارڈو لیٹنی کے علاوہ ٹرنی کیلئے ویٹی کین کے منسٹر فرانسیسکو سودو نے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر نصیر احمد کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد دنیا امن کا پیغام دینا ہے
تقریب کا مقصد یہ بتانا ہے کہ تمام مذہب امن و محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن پر روس کی بلاجواز چڑھائی نے دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کردیا ہے، نصیر احمد نے کہا کہ دنیا کو اس وقت جنگ کی نہیں بلکہ امن و محبت کی ضرورت ہے
ٹرنی کے میئر لینارڈو نے روسی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہم یوکرائن کی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم امن اور محبت کی بات کرتے ہیں، ٹرنی کیلئے ویٹی کین کے منسٹر فرانسیسکو کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، مسائل کو امن اور بات چیت سے حل کیا جائے، محبت کا پرچار کیا جائے، روس کی جانب سے جارحیت قابل قبول نہیں ہے۔