فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو 1۔4 سے شکست دے دی

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو 1۔4 سے شکست دے دی۔ فرانس کی جانب سے اولیویئر گیرو نے دو گول کیے جبکہ ر بیوٹ اور مباپے نے ایک، ایک گول کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کا واحد گول گڈون نے اسکور کیا۔فرانس اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل ورلڈ کپ فٹ بال میں پولینڈ نے میکسیکو کو شکست دینے کا موقع ضائع کردیا ، اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کردی ، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کسی گول کے بغیر برابری پر ختم ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --